تحریر: رئیس احمد
مكتب جاليات صناعيه جديد رياض سعودی عربیہ كے زير اهتمام سالانه جلسہ عام 14 اپریل بروز جمعہ کے روز منعقد ہوا جس ميں ہزاروں افراد نے شركت کی ہندوستان کی علاوا پاکستان، بنگلادیش، نیپال کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مختلف ملک کے لوگ بھی موجود تھے مکتب کی مسجد كا وسيع وعريض هال تنگی داماں كا منظر پيش كررها تھا-
پروگرام میں ملک اور بیرون ملک سے کثیر تعداد میں علماء اکرام تشریف لائے
پروفيسر عبدالله ناصر رحماني حفظه الله تعالي , سيد سبطين نقوي حقظ الله تعالي , سيد توصيف الرحمن راشدي حفظه الله ,مولانا منير قمر صاحب , ڈأكٹر عبدالاحد صاحب , مولانا اقبال كيلانی صاحب نے ايمان افروز خطابات كئے- حاضری اور عمده تقارير كے باعث یہ ايک تاريخ ساز پروگرام تھا- اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسے ایک متعلم نے (نام معلوم نہیں ) خوش الحانی و خوش اسلوبی کے ساتھ پیش کیا -شیخ عبداللہ ناصر رحمانی حفظ اللہ نے دنیا والوں کو دور حاضر کے فتنے خارجیت تکفیر کے فتنے سے بڑی جامع اور مدلل طریقے سے آگاہ کیا موصوف نے قرآن و سنت کی روشنی میں داعش جیسی تنظیموں کو ایک بدترین فتنہ قرار دیتے ہوئے مسلمانوں کو اس کی مخالفت کرنے اور اس سے دور رہنے ، اس کا رد کرنے کی نصیحت کی اور اس کے فتنے سے آگاہ کیا ۔
شیخ توصیف الرحمن راشدی حفظ اللہ نے بھی امت کو شرک و بدعات سے بچنے اور خالص قرآن و سنت پر عمل کرنے کی نصیحت فرمائی ۔
شیخ منیر قمر حفظ اللہ نے ماہ رجب میں ہونے والی کچھ بدعات کے بارے میں لوگوں بتایا اور قرآن و سنت کی روشنی میں ماہ رجب کے کے فضائیل بیان کئے اور بطور خاص رجب کے کونڈے کو ایک بدترین بدعت قرار دیتے ہوئے اس کی حقیقت بیان کی اور فرمایا کونڈا ایک بدعت ہے اور اس عمل کا اسلام سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ہے یہ ایک غیر شرعی کام ہے ۔
اور دیگر تمام علماء اکرام نے اپنے ایمان افروز تقاریر سے لوگوں کو مستفید کیا
پروگرام عصر تا رات گیارہ بجے تک مسلسل رواں دواں رہا درمیان میں نماز مغرب اور عشاء ادا کی گئی پروگرام کافی سود مند جاذب نظر ، اطمینان بخش ، اور نہایت دلچسپ رہا
پروگرام كے شاندار انعقاد پر حافظ اقبال راشد صاحب , مولانا حبيب الرحمن صاحب , مولانا اختر صديق صیاحب , ملك عبدالوحيد اعوان صاحب , عمران سعيد صاحب اور ان جملہ ٹيم مباركباد كي مستحق ہے- پروگرام كي كاميابی ميں ان تمام افراد كی بھر پور محنت شامل ہے الله تعالی قبول و منظور فرمائے- آمين
Post View : 11